اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں علاقے کے ایک سماجی و سیاسی شخصیت مولانا فدالرحمن کی جانب سے صاف پانی کی سبیل۔مولانا فدالرحمن نے ایک عظیم خدمت خلق کا بیڑا اٹھاکر اپنے ذاتی نو تعمیر شدہ کنواں سے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سبیل مین روڈ پر عوام کے لئے تحفے کے طور پر قائم کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔اس حوالے سے ایک عظیم مگر مختصر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال محمد انور، اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان افریدی، شمشیر علی خان پلاننگ افسر، اپر چترال پریس کلب کے عہدہ داران اور علاقے کے معزز عمائدین نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں اس مثبت اقدام کو علاقے کے لئے ایک بہترین مثال قرار دیا اور مولانا فدالرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسں طرح کے اقدامات سے علاقے میں سماجی ہم اہنگی اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ ملتی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ادارے اور این،جی،اوز کو علاقے میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے اس طرح کے کنواں تعمیر کرنے کے لئے کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے انھوں نے مولانا فدالرحمن کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ہرفرد اس طرح کے مثبت کاموں کو فروع دے تو معاشرے میں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سرکاری اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اپنے آنے والے سکیموں میں کنواں تعمیر کرنے کو ضرور شامل کریں تاکہ مستقبل میں پانی کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔ مولانا فدالرحمن کے بقول صرف 60 فٹ کھدائی سے پانی کا اخراج ممکن ہوا اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ بونی میں محدود اور کم پیمانے پر کھدائی سے پانی کا احراج ممکن ہوسکتا ہے۔