ہنگو(مانند نیوز)ضلع ہنگو میں محرم الحرام کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی پلان پر بھرپور طریقے سے عمل درامد جاری ہے، دشمن کسی بھی طریقے سے بدامنی چاہتا ہے مگر اسے عوام، علماء کرام اور سماجی حلقوں کے تعاون سے نشان عبرت بنا دیں گے،ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ نے ہنگو میں پائیدار امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو ہر صورت میں روکیں گے اور شرانگیزی اور فیک نیوز کے ذریعے بدامنی چاہنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر خان یوسف زئی نے ڈی سی افس میں ہنگو اور اورکزئی پریس کلب ممبران، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں اور سینئر صحافیوں کے محرم الحرام کے تناظر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاد حسین، اے سی اسفند یار خالد اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران،سول ڈیفنس وارڈن سید عدنان بھی موجود تھے،ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان نے سینئر صحافیوں کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے صحافیوں نے ہمیشہ امن اور ہنگو کے مفاد میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور ان کی باریک بینی اور ذمہ داری کے ہم معترف ہیں۔ کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر یوسف زئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے ضلع ہنگو میں جامعہ سیکیورٹی پلان وضح کیا ہے جس پر مکمل یکسوئی کے ساتھ عمل درامد جاری ہے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اٹھ محرم تک ضلع ہنگو میں مکمل مذہبی ہم اہنگی اور پائیدار امن ہے اور اور دونوں مسالک کے عمائدین اور امن کمیٹی کے ممبران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ کمانڈنٹ عالمگیر یوسف رئی نے کہا کہ دشمن کسی بھی طرح سے،انتشار، بد امنی اور فرقہ واریت چاہتا ہے اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا سے لے کر کسی کاروائی تک ہر قسم کا اپشن استعمال کر سکتا ہے۔ دشمن کے ہر حربے کو روکنے کے لیے ریاست اور سکیورٹی فورسز کی تیاریاں مکمل ہیں انہوں نے سینیئر صحافیوں پر زور دیا کہ جس طریقے سے اپ نے رپورٹنگ کی ہے اسی طرح شرپسندوں،فیک نیوز پھیلانے والوں کے متعلق انتظامیہ کو اگاہی دیں تاکہ انہیں نشانہ عبرت بنایا جا سکے۔ اور اپنے اس پاس نظر رکھیں تاکہ کوئی اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر یوسف رئی نے کہا کہ پولیس،ایف سی فرنٹیئر کور اور دیگر ادارے حساس مقامات پر تعینات ہیں، چوکس ہیں اور وہ ایس او پیز کے مطابق محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے انعقاد کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا بھی نفاذ ہے اور جلوس کے راستوں میں انے والے مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سینیئر صحافیوں طارق محمود مغل اور شہید خان اورکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ صحافت کرتے ہوئے علاقے کے مفاد کو مقدم رکھا ہے اور خوشی ہے کہ ہمارے مثبت کردار کی انتظامیہ بھی معترف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں اور ایونٹس کو کور کریں گے اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی تاریخ کو دہرائیں گے اس موقع پر انہوں نے مذہبی رواداری اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے انتظامیہ اور ٹل سکاوٹس کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اجلاس میں شہداء باجوڑ اور سوات واقعے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے