اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کہوٹہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال ، پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ادھر بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اڑگئیں، بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔

بارش س مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا، واپڈا کالونی، گرڈ اسٹیشن کالونی اور کیسکو دفاتر کو نقصان ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے