اسلام آباد (مانند نیوز)دنیا کے ممتاز کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس جماعت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا، انہوں نے اسے امریکا میں رائج دو بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے روایتی نظام کا متبادل قرار دیا۔

ایلون مسک کا نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان
اپنے پیغام میں مسک نے کہا کہ موجودہ نظام نے ملک کو کرپشن اور بدانتظامی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسی قیادت سامنے لائیں جو صرف طاقتور طبقے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرے۔

ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ان کا کہنا ہے کہ ’امریکا پارٹی‘ کو اس مقصد کے تحت تشکیل دیا گیا ہے کہ وہ عوام کو حقیقی آزادی اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ جماعت انتخابی اداروں کے پاس باقاعدہ رجسٹرڈ ہے یا نہیں اور نہ ہی اس پارٹی کی قیادت یا تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے آئی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سیاسی اور معاشی پالیسیوں پر شدید اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔

مسک نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکس اصلاحات پر کھل کر تنقید کی تھی، جس کے بعد دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے اور ٹرمپ انتظامیہ میں 129 دن کام کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے