اسلام آباد (مانند نیوز)ایک صدی بعد پیرس کے شہریوں اور سیاحوں کو دریائے سین (Seine) میں نہانے کی اجازت مل گئی ہے، فرانس کی حکومت نے پیرس کے دریائے سین میں 1923 میں شہریوں کے نہانے پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی، جو ایک تاریخی موقع اور ماحولیاتی تبدیلی کی کامیاب علامت ہے۔

1.4 ارب یورو کی لاگت سے مکمل کیے گئے صفائی منصوبے کے بعد یہ دریا اب تیراکی کے قابلِ قرار دیا گیا ہے، ہفتے کے روز تین مقامات عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت کی جانب سے پابندی ہٹاتے ہی پیرس کے شہری دریائے سین میں امڈ آئے، دریائے سین میں تین اطراف سے ایک ہزار سے زائد تیراک روزانہ داخل ہو پائیں گے۔

دریائے سین میں ہونیوالے مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے اور ایفل ٹاور کے قریب اس دریا میں تیراکی کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست کے آخر تک مخصوص عمر (10 یا 14 سال) کے افراد کو بھی مقررہ اوقات میں مفت تیراکی کی اجازت دی جائے گی اور لائف گارڈز بھی تعینات ہوں گے۔

یاد رہے کہ 1923ء سے آلودگی اور کشتیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے دریائے سین میں نہانا غیر قانونی تھا۔

سین نے 2024ء کے پیرس اولمپکس میں مرکزی کردار ادا کیا، خاص طور پر افتتاحی تقریب، ٹرائیتھلون اور اوپن واٹر تیراکی جیسے مقابلوں میں، اگرچہ شدید بارش کے باعث کچھ مقابلے مؤخر ہوئے، تاہم مجموعی طور پر پانی کی کوالٹی یورپی معیار کے مطابق رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے