اسلام آباد (مانند نیوز)انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، وہ 12 سالہ پیدائشی نابینا بچے روی سے شفقت سے پیش آئے اور تحفے بھی دیے۔

بھارت کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز جو روٹ خصوصی طور پر نابینا کرکٹ فین روی سے ملنے آئے۔

12 سالہ روی کرکٹ سپورٹر ہیں جو اسٹیڈیم باقاعدگی سے آتے ہیں، جو روٹ روی کے پاس چل کر آئے، انہیں انگلینڈ کی دستخط شدہ شرٹ اور اپنے دستخط شدہ گلوز تحفے میں دیے۔

جو روٹ نے روی کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کھیل سے ہمیشہ لطف اندوز ہوں۔

جو روٹ کے روی کے دن کو یادگار بنانے کو سراہا جارہا ہے۔

روی نے جو روٹ سے ہدف کے تعاقب کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا ہدف دے رکھا ہے، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں، آج کھیل کا آخری روز ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے