اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ نے برکس کی پالیسیوں کو امریکا مخالف قرار دے دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کر دیے جائیں گے، برکس کی امریکا مخالف پالیسی کا ساتھ دینے کے معاملے پر کسی ملک کو چھوٹ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ ’برکس‘ نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

برکس کی ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ برکس کا 2 روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔

اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے