اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپر چترال نے گلیشیر پھٹنے اور مون سون بارشوں کی وجہ سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دریائے یارخون کے اردگرد لکڑی جمع کرنے، تیرنے، نہانے، غیر ضروری چہل قدمی، excavation, بجری/ریت لیجانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ اس سلسلے میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر صوبیدار لیویز اپر چترال شہاب الدین نے لیویز فورس کے دیگر جوانوں کے ہمراہ ریشن اور جنالی کوچ وغیرہ میں دریائے یارخون کے آس پاس کے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صوبیدار لیویز فورس نے دریا کے آس پاس نہانے والے بچوں اور بجری لیجانے والے ڈرائیوروں کو وہاں دوبارہ نہ آنے کے بارے میں سختی سے ہدایت کی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تادیبی کاروائی سے متعلق ان کو آگاہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے