اپر چترال (مانند نیوز)کے ہیڈکوارٹر بونی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی کاوشیں رنگ لے آئی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں یونیسف کے نمائندہ انجینئرز، محکمہ آبنوشی کے افسران، تحصیل چئیرمین مستوج سردار حکیم، ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے فوکل پرسن افگن رضا، وی سی چئیرمین بونی مظہرالدین، وی سی چییرمین بونی 2 انوار ولی، اے سی مستوج، اے ڈی سی ریلیف پرویز لال و دیگر عمائدین علاقہ کی نشست ہوئی۔ اس موقع پر پینے کے پانی کے مستقل حل کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ابتدائی طور پر یونیسف اور محکمہ آبنوشی عارضی طور پر پانی کے حصول کے لیے کاوش کریگا جبکہ مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کے حصول کے لیے یونیسف اور محکمہ آبنوشی کے تعاون سے پراجیکٹ لانچ کیا جارہا ہے جس پر عنقریب کام شروع ہوگا تاکہ عوام الناس کو درپیش مسلے کا دیرپا حل نکل آئے۔ علاقہ کے عمائدین نے اس ضمن میں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشائاللہ ان کی کوششیں رنگ لے آئیگی۔