دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بشیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) گوہر علی، ڈسٹرکٹ ڈاریکٹر محکمہ زراعت سجاد حسین، ایس ڈی ایف او ثمرباغ صفدر شاہ اور ایس ڈی ایف او تیمرگرہ خرم شہزاد کے ہمراہ بلامبٹ میں پھلدار پودے لگا کر پھلدار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ محکمہ جنگلات سرکاری سکولوں، کالجوں اور دفاتر کو تقریبا چار ہزار پھلدار پودے فراہم کریں گے۔ دیر پائین کے تمام تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ سے متاثر ہوا ہے۔جنگلات قومی اثاثے ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہیں۔