اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال کے علاقے یوسی چرون ویلیج کونسل ریشن میں روماندور سے گولو غوٹیک تک لنک روڈ پر لیے آؤٹ دیا گیا، جو ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے ترقیاتی فنڈ سے ”ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو” کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سڑک کی خستہ حالی اور مقامی آبادی کو درپیش مسائل کے پیش نظر، ڈپٹی اسپیکر نے اس منصوبے کے لیے فنڈز مختص کرنے اور جلد از جلد کام شروع کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آج وہ وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے، جس پر انہوں نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے عوام دوست اقدامات سے علاقے میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔ منصوبے کی نگرانی متعلقہ محکمے (سی این ڈبلیو) کے انجینئر کے ساتھ ساتھ افگن رضا، پرسنل اسٹاف آفیسراور ایم پی اپر چترال، خود کر رہے ہیں تاکہ منصوبے کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے