باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے مون سون شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ افتتاح ڈی سی کمپاؤنڈ خار میں میوہ دار پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر باجوڑ اور ایگریکلچر آفیسر نے بھی پھلدار پودے لگا کر مہم میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے شجرکاری کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو پودوں کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور کھلی اراضی پر میوہ دار اور جنگلی پودے لگائے جا رہے ہیں جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ دس ہزار ہو گی۔ ان پودوں کی دیکھ بھال متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ہم سب مل کر ضلع باجوڑ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے