دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے پھلدار پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے محکمہ فارسٹ دیرکے زیر اہتمام مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے ڈسی آفس دیر بالا کے احاطے میں پودے لگائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے کہا کہ درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ان مسائل پر قابو پانے کے لئے جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت جیسے سنگین مسائل پر قابو پایا جاسکے۔