صوابی (مانند نیوز)إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ضلع صوابی کی نامور شخصیت، سابق پولیس آفیسر جناب تاج ملوک خان (ریٹائرڈ ایس-پی)، بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے ہیں۔ وہ قریش مرزا صاحب، دیار خان تحصیلدار، بلند اقبال گردآور، جاوید اقبال، اور مثل خان کے بھائی، اور ایڈوکیٹ صیّاد حسین ترکئ، صدام حسین SST، اور صادق حسین مرزا صاحب کے والدِ محترم تھے۔نمازِ جنازہ بروز جمعرات، 10 جولائی 2025 کو صبح 9 بجے ان کے آبائی گاؤں ترکئ (افضل آباد) میں ادا کی جائے گی۔تمام عزیز و اقارب اور دوست احباب سے شرکت اور دعا کی درخواست ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔