وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر انگور اڈہ گیٹ کی مسلسل بندش کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں، مقامی مشران اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی کا آغاز رستم بازار کے مشرقی سرے سے کیا گیا، جو مرکزی بازار سے گزرتے ہوئے ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ بازار کے وسط میں ایک ٹرک پر اسٹیج بنایا گیا جہاں مختلف قائدین نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھاانگور اڈہ بارڈر کی بندش نامنظور، انگور اڈہ ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش سے مقامی کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے اور نوجوان غلط راستوں کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور عسکری اداروں پر زور دیا کہ وہ آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کریں اور تاجروں کے لیے تجارت کے دروازے دوبارہ کھولیں۔جلسے سے جماعت اسلامی کے اسد اللہ، پیپلز پارٹی کے امان اللہ، اے این پی کے تاج محمد، این ڈی ایم کے بیت اللہ، مسلم لیگ ن کے کاشف، جمعیت علمائے اسلام کے رفیع الدین، پی ٹی ایم کے مولانا زینت اللہ، چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان، تاجر رہنما ملک سردار علی، اور دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔اس موقع پر جنوبی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر نے بھی شرکت کی اور تاجر برادری کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مقررین نے حکومت کو 18 جولائی تک کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس تاریخ تک انگور اڈہ گیٹ نہ کھولا گیا تو تاجر برادری فیصلہ کن اور غیر معینہ مدت کا دھرنا دے گی۔آخر میں مظاہرین نے متحدہ سیاسی امن پاسون کے 11 جولائی کے مجوزہ دھرنے کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے