کوہاٹ (مانند نیوز)ملک وقوم کی خاطرجانوں کانذرانہ پیش کرکے شہادت کے عظیم رتبہ پرفائز ہونے والے ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی فورسزکے 2 بہادرسپوتوں محمد راشد اورمحمد نسیم کوجمعرات کے روز کوہاٹ کے نواحی گاؤں سورگل میں ہزاروں اشکبار آنسوں کے سامنے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔شہداء کے نماز جنازہ میں چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن وایم پی اے داؤد شاہ آفریدی، کمشنرکوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکرم چترالی، پاک آرمی وسیکیورٹی فورسز اورسرکاری حکام کے علاوہ رشتہ داروں،عمائدین علاقہ اورعام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یاد رہے کہ یہ جوان 4 جولائی کو ضلع لکی مروت میں شہید ہوگئے تھے۔جنازے کے بعدداؤدشاہ آفریدی ایم پی اے اورکمشنر کوہاٹ نے شہداء کے قبروں پر پھولوں کے چادرچڑھائے۔انہوں نے اس موقع پرشہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اوریہ ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی اورپسماندگان کوصبرجمیل عطا کرنے کی دعاکی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے