ہنگو(مانند نیوز) الشفا ٹرسٹ ائی ہسپتال کوہاٹ کے زیر اہتمام ہنگو کے علاقے درویزی پلوسہ میں فری ائی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،ائی سپیشلسٹ سٹاف نے 661 مریضوں کا چیک اپ کیا، 661میں سے 52مریضوں کو اپریشن کے لیے کوہاٹ الشفا ٹرسٹ ائی ہسپتال ریفر کر دیا گیا، انکھوں کے مریضوں کو ادویات اور نظر کے چشمے بھی مفت فراہم کیے گئے، ایسے ہی فری میڈیکل ائی کیمپوں کا دیگر علاقوں میں بھی انعقاد کیا جائے گا پیر تنویر شاہ، تفصیلات کے مطابق الشفاء ٹرسٹ ائی ہاسپٹل کوہاٹ نےہنگو کے علاقے درویزی پلوسہ میں ایک روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ائی سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر 661 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔خواتین، بچوں اور بڑوں پر مشتمل مریضوں کو مفت ادویات اور نظر کے چشمے تقسیم کیے گئے۔ اس کیمپ کی نگرانی نیبرہوڈ کونسل چیئرمین عبدالواحد اورکزئی اور ایچ ار ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی نے کی۔ اس موقع پر کوہاٹ الشفا ٹرسٹ ائی ہسپتال کے ترجمان پیر تنویر شاہ نے کہا کہ ایسے ہی فری ائی کیمپوں کا انعقاد دیگر علاقوں میں بھی کریں گے انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 661 انکھوں کے مریضوں کا سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات اور چشمے فراہم کیے گئے۔ اس موقع پر نیبرہوڈ چیئرمین عبدالواحد اورکزئی اور ایچ ار ایس پی کے ایم ڈی ناصر اکبر اورکزئی نے کہا کہ ہم الشفا ٹرسٹ ائی ہسپتال کی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک درخواست پر ہمارے علاقے میں فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو اپریشن کے لیے مشورہ دیا گیا ہے ان کا کوہاٹ الشفاء ٹرسٹ ائی ہسپتال میں فری اپریشن کیا جائے گا۔