اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیلی حملے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے معمولی زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی پارس کے مطابق ایرانی صدر ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ 16 جون کو ہونے والے حملے میں مسعود پزشکیان کی ٹانگ پر معمولی زخم آئے تھے.

ایرانی میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں ایران کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اہم عہدیدار بھی شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انتظامیہ صدر کو فوری طور پر راہداری کے ذریعے باحفاظت وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

اسرائیل نے حملوں کے دوران مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی، صدر مسعود پزشکیان

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران 6 بم یا میزائل داغے گئے تھے، دھماکوں کے بعد عمارت میں بجلی بھی منقطع ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے قتل کی کوشش کے پیچھے امریکا نہیں اسرائیل تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے