سخا کوٹ (مانند نیوز) سخاکوٹ بازار میں بھیکاروں اور گداگروں کے خلاف لیویز تھانہ سخاکوٹ کی کاروائی۔متعدد گداگروں کوگرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حمیدالرحمان نے بھیکاریوں اور گداگروں کے خلاف عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان اور پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ سیف الرحمان کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے بھیکاریوں اور گداگروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیاجس پر لیویز تھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان اور لیوی چوکی غاورکلے نفری کے ہمراہ سخاکوٹ بازار میں کاروائی کی اور متعدد گداگروں کوگرفتار انکے خلاف قانونی کاروائی کی۔اس موقع پر لیویز تھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشہ وار گداگرہیں جس نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہیں یہ دیگر اضلاع کے پیشہ وار ٹھیکداروں کے کیساتھ کام کرتے ہے جو مختلف بازاروں میں بھیک مانگ کر شام کو ٹھیکدار کو پیسہ دیکر ان سے اپنا حصہ وصول کرتے ہے عوام ہرگز ایسے پیشہ وار بھیکاریوں اور گداگروں کوپیسہ نہ دیں بلکہ ان پر کھڑی نطر رکھیں کیونکہ یہ اکثر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔