کوہاٹ(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے ”وعدوں سے تکمیل تک کا جاری سفر” کے تحت پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ ویلج کونسل شیخان پبلک ہیلتھ کالونی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جسے تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس روڈ کی حالت گزشتہ کئی سالوں سے ناگفتہ بہ تھی اور اس کی دوبارہ تعمیر یہاں کے عوام کا مطالبہ تھا جسے وزیر قانون پورا کردیا۔قبل ازیں شیخان پہنچنے پر عمائدین علاقہ نے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اہلیان ویلج کونسل شیخان کے مشران نے بہترین بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر پر وزیر قانون اور ایم این اے شہریار خان آفریدی سمیت پی ٹی ائی شیخان کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر قانون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور انشاء اللہ ایسا کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے جسے ایفا نہ کیا جا سکے۔ آفتاب عالم نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں سڑکوں کی تعمیر کی اہمیت مسلمہ ہے اس لئے ہماری ترجیح سڑکوں کی تعمیر ہے۔انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے