بونیر (مانند نیوز )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمین حیات خان شیرپاؤ نے کڑپہ میں پارٹی رہنما عبدالعزیز خان مرحوم کے وفات پر فاتحہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مائنز و منرلز بل ملکی ائین اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے خلاف عمل ہے اور قومی وطن پارٹی اس بل کو مسترد کرتی ہے اور ہر فورم پر اسکے خلاف اواز اٹھانے میں بھر پور ساتھ دیگی۔سکندر شیرپاو نے کہا کہ اس بل میں وفاق کو بہت سارا کردار دینا اس بل کو مشکوک بناتا ہیاور جب اس بل کو پاس کرنے کے لئے زور لگانا اور اسے صوبائی کابینہ سے پاس کیا جانا اور اس کو اسمبلی میں کسی بحث کے بغیر پاس کرانا ان شکوک و شبہات کو مزید بڑھاتا ہے۔انہوں نے بونیر میں مائنز اور منرلز کی وافر مقدار میں موجودگی اور یہاں کے عوام کا اس سے منسلک ہونا اس بل میں مذید مراعات کا تقاضہ کرتا ہے اسلئے قومی وطن پارٹی جمہوری طریقے سے بحث و مباحثہ کے بغیر اس بل کو پاس کرنا جمہوریت کے خلاف سمجھتی ہے اور اس بل کی مخالفت جاری رکھے گی۔سکندر شیرپاو نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی ائی سے لینے کے بعد سیاسی تناو میں اضافے اور سیاسی حالات مذید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سکندر شیرپاو نے دھشت گردی کے بڑھتے واقعات میں حالیہ اضافے کے سوال پر باجوڑ میں تازہ واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مذید کہا ہے کہ پورے صوبے میں آ من و امان کی صورتحال خراب ہے اور جنوبی اضلاع میں کوئی باہر نہیں نکل سکتا۔انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو حالات کنٹرول کرنے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے جانے کیلئے ذمہ دار قرار دیا اور مذید کہا ہے کہ دونوں حکومتیں اپنی وہ ذمداریاں پوری نہیں کررہی ہے۔ جس سےآ من ائے جو سب کی مشترکہ ضرورت ہے اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو آ من دیں۔دھشت گردی کی تازہ لہر میں ال پارٹیز کانفرنس کے قیام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سکندر شیرپاو نے اس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ اے پی سے میں دھشت گردی کے واقعات کی نشاندھی اور کمی کوتاہیوں کی نشاندھی اور ذمداری اور ذمداروں کی نشاندھی اور سد باب کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔بقول انکے ماضی کی طرح اے پی سیز بیان بازی بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہو تو ایسے اے پی سی کا کوئی فایدہ نہیں اور اس بات کو دھرایا کہ قومی وطن پارٹی بامقصد اے پی سی کے حق میں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے