اسلام آباد (مانند نیوز)ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے، ایشیاء کپ کے لیے اجازت نہ ملنے سے متعلق پی ایچ ایف کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی اولمپئنز کا ہاکی ایشیا کپ بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن اب اس متعلق باضابطہ اعلان کرے گی، پی ایچ ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ رواں برس کوئی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جانا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے