سخا کوٹ (مانند نیوز) تحصیل چیئرمین درگئی پیر محمداسلام خان غازی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو صاف وشفاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے پانچ روزہ خصوصی صفائی مہم کابنیادی مقصد تحصیل درگئی کو صاف ستھرا رکھنا اور عوام میں صفائی سے متعلق شعور واگاہی پیدا کرنا ہے۔صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اپنے اردگرد ماحول کوصاف ستھرا چاہئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے درگئی میں 5روزہ خصوصی صفائی مہم کے واک کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحیداللہ، تحصیل مونسپل آفیسر اورنگزیب خان، انجینئرشرافت اللہ، انجینئراختر حسین، سنیٹری انسپکٹر حسین خان، میڈیا انچارج خیر الرحمان،تحصیل کونسل ممبران وسول سوسائٹی کے لوگ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے خصوصی ہدایات پر پانچ روز خصوصی صفائی مہم کااغاز کردیا گیاہے جو 14جولائی سے 18جولائی تک جاری رہیگی جس میں تمام بازاروں، گلی کوچوں اور نالیوں کی صفائی کی جائی گی تاکہ تحصیل درگئی کے عوام کوسرسبزوشاداب اور صحت ماحول فراہم کیا جاسکیں۔انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس خصوصی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اپنے بازاروں اور گلی محلوں کی نالیوں کوصاف ستھرا رکھناہم سب کی دینی وقومی فریضہ ہیں