لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے لوئر چترال میں توسیعی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام (EPI) کے تحت ”بگ کیچ اپ راؤنڈ 3” مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے۔تا کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے، چاہے وہ پہلے سے ہی مقررہ ویکسینیشن سے قاصر ہو یا جن بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نا ہوا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس مہم کے دوران ویکسین لگوائیں کیونکہ یہ اقدام ان کے بچوں کے صحت مند مستقبل اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تقریب میں ڈی ایچ او لوئر چترال اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے ہر بچے کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔