اسلام آباد (مانند نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یکم سے 14 جولائی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت زیادہ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 ابتدائی دوہفتوں میں ہونے والی بارشوں کا اسی مدت کے دوران 2024 کی بارشوں سے موازنہ کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور گلگت بلتستان میں دونوں سال یکم سے 14 جولائی تک معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔

ان کے مطابق سندھ میں رواں سال معمول سے 66.2 فیصد جبکہ 2024 میں 68.6 فیصد کم بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2025 میں معمول سے 81.6 فیصد جبکہ 2024 میں 72.4 فیصد زائد بارش ہوئی۔ رواں سال آزاد کشمیر میں 19.3 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 34.9 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔

ان کے مطابق بلوچستان میں 2025 میں معمول سے 187 فیصد زیادہ جبکہ 2024 میں معمول کے مطابق بارش ہوئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسلسل 2 سال سے کم بارشیں ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے