اورکزئی (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ اور ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کی خصوصی ہدایت پر قبائلی ضلع اورکزئی میں مون سون شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔آج بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مسعود جان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نعمت اللہ کنڈی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ملک ساجد اور ایس ڈی ایف او علی ہلال نے دوسرے سرکاری افسران کے ہمراہ پھلدار پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کے تحت پھلدار پودے لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسعود جان کا کہنا تھا کہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی خصوصی ہدایات پر اورکزئی کے تمام سرکاری عمارتوں میں 3 ہزار سے زائد پھلدار پودے لگانے کا پروگرام ہے۔انہوں نے شجرکاری کے جاری مہم کو ہر صورت سو فیصد کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس مہم میں وہ بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور عوام دوست ماحول بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ مون سون شجرکاری مہم میں تمام سرکاری محکمے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے