اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر ہوا بازی کے جرائم میں بانی پی ٹی آئی برابر کے شریک تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی کے اقدامات سے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں لگی تھیں، غلام سرور خان نے اپنے ادارے کے خلاف جو جرم کیا وہ قومی جرم تھا، بانی پی ٹی آئی اور غلام سرور نے قومی ایئر لائن کو قبرستان بنایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگِ میل ہے، آج شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے سنگِ میل عبور کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ قومی ایئر لائن پر پابندی لگنے سے قومی وقار مجروح ہوا تھا، اچھی خبر ہے خوش اسلوبی کے ساتھ پاکستانی ایئر لائنز سے پابندی ہٹ گئی، قومی ایئر لائن کے علاوہ ایک نجی ایئر لائن کو بھی برطانیہ نے اجازت دی ہے۔

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نیویارک کی پروازیں بھی بحال ہوں، قومی ایئر لائن پر پابندی کیوں لگی اس کا تعین حکومت کی ذمے داری ہے، پاکستان بیرون ملک اپنی پروازوں کیلئے آپریٹنگ لائسنس کیلئے اپلائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، یورپ سمیت تمام ریگولیٹرز کا شکر گزار ہوں، قومی ایئر لائن کے آپریٹر سول ایوی ایشن کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، سعد رفیق کو بھی مبارکباد جنہوں نے 3 سال میں اس معاملے کو فالو کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے