اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔

ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ان کے لیے کروڑوں روپے، پلاٹ اور دیگر انعامات کا اعلان کیا گیا، کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مفت پلاٹ دینے کا وعدہ کیا جبکہ مختلف شخصیات نے کیش انعامات کا اعلان کیا۔

تاہم حالیہ دورۂ لندن کے دوران ارشد ندیم سے ان وعدوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے تلخ حقائق بیان کر دیے۔

ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے انگلینڈ روانہ

انہوں نے کہا کہ اب تک مجھے صرف وہی کیش انعامات ملے ہیں جو چند افراد نے دیے، باقی سب وعدے خاص طور پر پلاٹوں والے جھوٹے اور نمائشی نکلے۔

واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہو گیا، کیمبریج میں ڈاکٹر علی باجوہ نے ان کا چیک اپ کیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے میں ٹائم لگے گا، امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے