سخا کوٹ (مانند نیوز ) لیویزتھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان کی بھیکاریوں اور گداگروں کے خلاف کاروائی لائحہ تحسین ہے بھیکاریوں اور گداگروں نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا تھا اور ساتھ ان لوگوں سے امن وامان کو بھی خطرہ تھا کیونکہ یہ اکثر جرائم میں بھی ملوث ہوتے۔ ان خیالات کااظہار ملگری استاذان کے بانی رکن ماسٹر شیر علی خان نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ ایک فرض شناس آفیسر ہے جنہوں نے بھیکاریوں اور گداگروں کے خلاف مہم چلا کر عوام کو پیشہ وار گداگروں سے چھٹکارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشہ وار گداگر تھے یہ دیگر اضلاع کے پیشہ وار ٹھیکداروں کے ساتھ مختلف بازاروں میں کام کرتے ہیں جو بھیک مان کر شام کو ٹھیکداروں کوپیسہ دیکر ان سے اپنا حصہ وصول کرتے ہے انہوں نے عوا م سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے پیشہ وار بھیکاریوں اور گداگروں کوپیسے ہرگز نہ دیں بلکہ اپنے قریب کمزور اور بے بس لوگوں کوخیرات وزکواۃ دیں