سخا کوٹ (مانند نیوز ) تحصیل درگئی میں مون سون شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا گیا۔تحصیل چیئرمین پیرمحمداسلام خان غازی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ اور تحصیل مونسپل آفیسر اورنگزیب خان نے مون سون شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے امن چیک پوسٹ درگئی گراؤنڈ میں پھلدار پودے لگا کر مہم کاآغازکیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین درگئی پیر محمداسلام خان غازی نے کہا کہ شجرکاری صدقہ جاریہ ہے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی الودگی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کواپنا مؤثر کردار اداکرنا ہوگاعوام سے زیادہ پودے لگاکر انکی حفاظت کویقینی بنائیں تاکہ انے والی نسلیں بھی سرسبزماحول سے مستفید ہوسکیں۔شجرکاری مہم میں ریسکیو1122درگئی، تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی، ویلج کونسلز کے چیئرمینوں اور تحصیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی اور پودے لگائے۔ائیں شجرکاری کو ااپنا فرض سمجھ کر سرسبزپاکستان کی بنیادرکھیں۔