سوات(مانند نیوز ) سوات کی وادی کالام میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے یتیم بچوں کیلئے منعقدہ ” شائننگ سٹارز لیڈر شپ کیمپ”کامیابی سے اختتام پذیرگیا۔لیڈرشپ کیمپ میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے یتیم طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔کیمپ میں انڈوراور آؤٹ ڈورسیشنز، مختلف انفرادی اور گروپ ایونٹس،صحت مند سرگرمیوں سمیت نعت خوانی، تقریری مقابلے، ذہنی و جسمانی صحت کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔لیڈرشپ کیمپ کا مقصدیتیم باہمت بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانا، اعتماد اور بااختیار بنانا تھا۔کیمپ میں ماہر ٹرینرز کی سرپرستی میں مختلف تربیتی و تخلیقی سیشنز رکھے گئے تھے۔کیمپ کے دوران بچوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور قائدانہ خوبیوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔لیڈر شپ کیمپ میں بچوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے کالام ووشو فارسٹ میں صفائی مہم رکھی۔ کیمپ کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے