دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں موسم برسات شجرکاری مہم جاری ہیں۔مختلف محکمہ جات کی جانب سے پھلدار پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیربالانویداکبر کی ہدایات پر ٹی ایم او دیر امین الرحمن اور ویلج ناظمین عزیز بادشاہ، سجاد علی نے مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس دوران مختلف قسم کے پودے لگائے گئے اور لوگوں میں بھی تقسیم کئے گئے۔ حالیہ مون سون موسم میں ضلع دیر بالا میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائی گی۔ٹی ایم او نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی شجر کاری مہم کا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ضلع دیر بالا کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپن کردار ادا کریں۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل نے اپنے آفس کے احاطے میں پھلدار/غیر پھلدار پودے لگائے اور مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔دریں اثناء دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر دیرمیں بھی پودے لگائے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر دیر،بادشاہ زادہ، نے دفتری عملے کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ تحصیل دیر کے دفتر کے احاطے میں شجر کاری کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ایک پائیدار مستقبل کے لیے سرسبز اور صاف ستھرا ماحول کو فروغ دینا ہے۔