ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مقامی منتظمین کے ذریعے سے گراسی گراؤنڈ طوطاکان میں آل پاکستان ملاکنڈ لیویز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ (چوتھی ایڈیشن) کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 70 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سلال کنگ اور کے پی کے 11 کے مابین کھیلا گیا، جو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کے پی کے 11 کی فتح پر اختتام پذیر ہوا۔ میچ کے دوران کثیر تعداد میں ملاکنڈ اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تماشائیوں نے اس شاندار مقابلے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈحامد الرحمٰن نے ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین و شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، مثبت معاشرتی ماحول کو فروغ دینا اور ضلع ملاکنڈ کے مثبت پہچان کو اجاگر کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے