اسلام آباد(مانند نیوز دیسک)پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی میں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی جانب سے مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور موسیٰ مانیکا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے