اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا۔ اب تک اسلام آباد میں 186 جبکہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 15 فٹ اور گوالمنڈی پر پانی کی سطح کم ہو کر 17 فٹ تک نیچے آگئی ہے۔
ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے