اسلام آباد (مانند نیوز)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران ریسکیو آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں تقریباً ایک ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریباً ایک سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

پنجاب، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 55 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا۔

عرفان علی کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہوگا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے