اسلام آباد (مانند نیوز)صوبۂ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں ناراض شوہر نے اپنی بیوی، سُسر اور دو بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا جس کے نتیجے میں سُسر جاں بحق جبکہ بیوی اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کنڈیارو اسد نبی کھچی نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ملزم کی بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی اور طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ملزم مزید ناراض ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مشروب میں زہر ملا کر یہ مشروب پڑوسی بچے کی مدد سے اپنی ناراض بیوی کے گھر بھجوا دیا، زہریلا مشروب پینے سے ملزم کے سسر اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ بیوی اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کنڈیارو اسپتال سے طبی امداد کے بعد گمبٹ منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کنڈیارو نے مزید بتایا کہ بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے باپ کے گھر رہ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے