اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جس سے ناصرف زائرین بلکہ مقامی آبادی کو بھی آمد و رفت میں سہولت حاصل ہوگی۔

وفاقی وزارت برائے ’میری ٹائم افیئرز‘ کے زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گوادر کی ترقی، عوامی سہولتوں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم معاملات زیرِ بحث آئے۔

اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادار سے عمان تک فیری چلانے کے منصوبے پر بلوچستان حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے گوادر شہر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے تحت قائم کردہ واٹر پلانٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے روزانہ 1.2 ملین گیلن پینے کا صاف پانی شہریوں کو میسر آئے گا جو طویل عرصے سے درپیش پانی کے مسئلے کے دیرپا حل کی طرف اہم قدم ہے۔

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے تمام مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور اسپورٹ دی جائے گی تاکہ گوادر کی بندرگاہ ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کر سکے۔

وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کی ترقی درحقیقت بلوچستان کی ترقی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے