اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔

پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔

پی اے اے کے مطابق بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے