اسلام آباد (مانند نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال کا مون سون سیزن کافی مضبوط ہے، اب تک مون سون کے تین اسپیل ہوچکے ہیں اور ہر آنے والا اسپیل دوسرے سے ذیادہ توانا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ پر بارش برسانے والا ایک اور سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال کا مون سون سیزن زیادہ مضبوط ہے، پچھلے سال جون میں کم اور اگست میں زیادہ بارشیں ہوئیں تھیں، اگلے ہفتے میں شروع ہونے والا اسپیل پہلے دو اسپیل کی طرح کا ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس مون سون سیزن کے تین اسپیل ہوچکے ہیں اور ہر اسپیل آنے والے اسپیل سے مضبوط ہے اگر اسی طرح ٹرینڈ رہا تو ممکن ہے کہ جولائی میں ذیادہ اور اگست میں کم بارشیں ہوں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارش برسانے والا سسٹم جنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوا ہے جس کے تحت آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان شمال مشرقی بلوچستان جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں درمیانے سے ہلکے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار سے ایک اور مضبوط سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے زیر اثر اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر گلگت بلتستان میں تیز بارش کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کی پیشگوئی کرنے والے نظام کراچی لاہور اور اسلام آباد میں ایکٹیو ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے