چکدر(مانند نیوز) چکدرہ بائی پاس روڈ پر جاری غیرقانونی خرید و فروخت اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سہ صدہ کے کئی اقوام کے متاثرہ خاندانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی و سیاسی شخصیت یاسر خان سکنہ سہ صدہ نے سلطنت خان، ذاہد حسین، قمر زمان خان، بابر خان، امیر سلطان باز دا، محمد نواب خان، ظاہر شاہ خان، محمد یار کوکئی، ہمایون خان اور دیگر عمائدین کے ہمراہ چکدرہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یاسر خان نے انکشاف کیا کہ چکدرہ بائی پاس روڈ پر چند مفاد پرست عناصر نے ناجائز طریقے سے کاروبار شروع کر رکھا ہے اور ٹاؤن شپ کے نام پر مشترکہ جائیداد پر غیرقانونی قبضہ جمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کی قیمتی مشترکہ اراضی فروخت کر دی گئی ہے جس کا کوئی حساب موجود نہیں، اور یہ اقدام سراسر غیر قانونی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی زندگی میں بیٹوں کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ جعلی دستاویزات اور رجسٹریاں تیار کریں۔ واضح رہے کہ مذکورہ اراضی کا تنازعہ 34 سال سے افغانان، سہ صدہ اور اتمانخیل اقوام کے درمیان چلا آ رہا ہے، جس پر 1972 میں لینڈ کمیشن نے فیصلہ دیا تھا اور اب اس فیصلے کے اجرأ کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ یاسر خان نے اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیرلوئر نے واضح ہدایات کے تحت اے سی ادینزئی کو کارروائی کے لیے بھیجا، لیکن تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، بلکہ اے سی مفاد پرست عناصر کے ساتھ ملا ہوا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بائی پاس روڈ پر کسی بھی قسم کی زمین کی خرید و فروخت سے عوام گریز کریں کیونکہ یہ مکمل طور پر متنازع اور مشترکہ جائیداد ہے۔ جن افراد نے چاردیواری تعمیر کی ہے، وہ اسے فوری طور پر مسمار کریں بصورت دیگر اقوامِ سہ صدہ خود کارروائی پر مجبور ہوں گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے فوری مداخلت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے، اور اگر امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری تحصیل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے