سوات(مانند نیوز)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو( شام بابا قونج )میں باورچی خانہ کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ پولیس کے مطابق بتیس سالہ مسماۃ بشریٰ بی بی زوجہ سیف اللہ اپنے بچوں کے لیے چائے بنا رہی تھیں کہ اس دوران کچن کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ مذکورہ کچن پرانی لکڑیوں سے تعمیر کیا گیا تھا جو حالیہ بارشوں کے باعث کمزور ہو چکا تھا۔حادثے کے نتیجے میں بشرا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائیاں انجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے