کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سات سال کے طویل وقفے کے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کامیاب انتخابات کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے، جن میں لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، میر پور خاص، بینظیر آباد اور کراچی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر خالد جمیل شمسی کو چیئرمین، غلام عباس جمال ایڈووکیٹ کو صدر، عامر شریف کو سیکریٹری اور کاشان خان کو خازن منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں کراچی سے زاہد مالک سینئر نائب صدر، ظفر اقبال انٹر یشل نائب صدر، نوید اختر حیدر آباد، ارشد سعید سکھر، ساحر حسین لاڑکانہ، اور نصرت افضل خان بحریہ کالج سے نائب صدور منتخب ہوئے۔ فیصل امجد علی خان اور زعیمہ خاتون کراچی سے ایسوسی ایٹ سیکریٹری، جبکہ کاشان احمد میر پور خاص سے خازن منتخب ہوئے۔ مرکزی مجلس عاملہ میں کراچی سے امین پاشہ اور محمد اشرف کی، حیدر آباد سے شعیب اختر، بینظیر آباد سے عبد الوحید اور ملا بہ شمار، سکھر سے سرفراز احمد، میرپور خاص سے غزالہ مظفر اور فائزہ عبداللہ شامل کیے گئے۔ بینظیر آباد کے محمد یونس قریشی وائس چیئرمین جبکہ خیرپور سے خیر محمد بھابھن مشیر قانون منتخب ہوئے۔ جنرل باڈی اجلاس کی صدارت نائب صدر غلام محمد خان نے کی، جبکہ قائم مقام سیکریٹری طارق حسین نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ نو منتخب صدر غلام عباس جمال ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں وزیر اعظم کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد اندرون سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں انٹر کلب ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں باسکٹ بال کورٹس کی تعمیر کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران حیدر آباد کے شعیب اختر، سکھر کے سرفراز احمد اور لاڑکانہ کے ساحر حسین نے اپنے خطابات میں اندرون سندھ کے کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں غلام محمد خان نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات کو تسلیم کرے، کیونکہ ہم نہ کسی متوازی ایسوسی ایشن کے قیام کے حامی ہیں، نہ خواہش مند۔ ہم صرف اپنا آئینی حق مانگتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے