راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک) آج آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 16 سے 20 جولائی 2025 تک، سیکورٹی فورسز نے لیویز پولیس، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع مالاکنڈ میں ایک مشترکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں انڈین پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
چار دنوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران، مادر وطن محافظوں نے مہارت کے ساتھ خوارج کے مقام کو گھیرے میں لے لیا اور خوارج کو موثر اندازسے گیرلیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد نو بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، جب کہ آٹھ خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔خوارج کے زیر استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، قوم کے ساتھ مل کر، ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے