اسلام آباد (مانند نیوز)ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہفتے میں ایک انڈا کھانے سے الزائمر کے خطرے میں 47 فیصد کمی ممکن ہے۔

جریدہ دا جنرل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق جو افراد ہفتے میں کم از کم ایک انڈا کھاتے ہیں، ان میں الزائمر کا خطرہ اُن افراد کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہوتا ہے جو مہینے میں ایک بار سے بھی کم انڈے کھاتے ہیں۔

انڈے کھانے والے افراد کے دماغ میں وہ نقصان دہ پروٹینز کم مقدار میں جمع ہوتے ہیں جو الزائمر سے جُڑے ہوتے ہیں، الزائمر ایک لاعلاج دماغی مرض ہے جو یادداشت، سوچنے کی صلاحیت اور روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

کیا انڈہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے؟

تحقیق میں کولین (Choline) کو مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے، یہ ایک ایسا غذائی جز ہے جو دماغ کے لیے نہایت ضروری ہے، کولین ایسیٹائل کولین نامی نیورو ٹرانسمیٹر کی تیاری میں مدد دیتا ہے، جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت سے جڑا ہوا ہے۔

یہ دماغی خلیات کے گرد جھلی بنانے، جینیاتی اظہار (gene expression) اور دماغی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے، اگرچہ جسم کچھ مقدار میں کولین خود بناتا ہے، مگر مکمل ضرورت کے لیے خوراک پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

انڈے صرف کولین کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں، جو عمر کے ساتھ دماغی صحت برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے