پشاور(مانند نیوز)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے 2030ء تک ایک طویل المیعاد منصوبہ تشکیل دیا ہے، اور اس کے اہداف کے حصول کی جانب مؤثر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل میدان آج کی دعوت و تنظیم کا ایک اہم محاذ ہے۔ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کیجئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام مانسہرہ میں سات روزہ الفرقان کیمپ کے آخری روز سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ افراد کی تیاری، ان کی سیرت و کردار کی تشکیل، اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں جمعیت کا کردار تاریخی اور قابلِ تقلید ہے۔سات روزہ الفرقان کیمپ میں مختلف سرگرمیوں، مطالعہ لٹریچر، اسراہ جات، اور کیئر کاؤنسلنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔کیمپ سے دیگر مربین، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع، امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی، سابق ناظمین اعلیٰ صہیب الدین کاکاخیل، محمد عامر، حمزہ محمد صدیقی، شکیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کیمپ کے اختتام پر ناظمِ صوبہ اسفندیار عزت نے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے