پبی (مانند نیوز)نوشہرہ کے زرعی فارم پیر سباق میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبد الروف نے پودا لگا کر مہم کا آغاذ کیا مہم کے تحت سی سی آر آئی پیر سباق میں ایک ہزار سے زائدپودے لگائے جائینگے ڈائریکٹر ایگریکلچر خیبر پختو خوا ڈاکٹر عبد الروف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پودے انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور ہماری شجر کاری مہم بھی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی آمین خان گنڈاپور کے ایجنڈے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس میں خیبر پختونخوا میں زرعی تحقیقاتی سرگرمیوں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سکیموں کو بھی جائزہ لگانا ہے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے ایجنڈے کے تحت خیبر پختونخوا میں زراعت کو ترقی دینے کے لئے تمام صلاحیتیں بروکار لائینگے اور جہاں بھی ہماری شجر کاری کی جاتی ہے اس پودوں کی مکمل دیکھ بھال بھی کی جائینگے تاکہ مستقبل میں وہ پودے تناور درخت بنے اور ماحول کو پر فضاءبنائے ڈائریکٹر سی سی آر آئی پیر سباق فضل الوہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پودے لگا کر اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے شجر کاری مہم میں ڈائریکٹر آوٹ ریچ عبد الباری،ریجنل ڈائریکٹر سیڈ سرٹیفیکیٹ اینڈ رجسٹریشن پشاور عنایت اللہ سمیت صوبھر کے زرعی ریسرچ سینٹرز سے آئے ڈائریکٹر صاحبان نے شرکت کی اور اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے شجر کاری مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد عوام اور زمینداروں کو آگاہ کرنا تھا کہ فصلوں کے ساتھ ساتھ پودے لگانے پر بھی توجہ دیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے