پبی (مانند نیوز)اے این پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، غیر شفاف کمیٹیوں اور جبری آپریشنز کو مسترد کرتی ہے – میاں افتخار حسین ریاستی اداروں اور کیمروں کی موجودگی کے باوجود قاتل آزاد ہیں •اگر کسی مقتول کا قاتل معلوم نہ ہو تو اس کا قاتل ریاست ہوتی ہے•خیبر پختونخوا کے عوام قتل گاہ میں زندگی گزار رہے ہیں * نہ گھر محفوظ ہیں، نہ کاروبار، نہ ہی عبادت گاہیں •اگر پنجاب و سندھ میں امن قائم ہو سکتا ہے تو خیبر پختونخوا کیوں محروم؟•26 جولائی کو قومی امن جرگہ باچا خان مرکز میں طلب، تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت * 21 آپریشنز کے باوجود امن نہیں آیا، 22واں بھی ناکام ہوگا* اگر پنجاب میں 72 کالعدم تنظیمیں ہیں تو کارروائی وہیں کیوں نہیں ہوتی؟•اے این پی نے ہمیشہ اپنی زمین اور وسائل کا دفاع کیا ہے•ہماری جدوجہد عدم تشدد، محبت اور امن کے اصولوں پر مبنی ہے– عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ امن کے علمبردار مولانا خانزیب کا قتل پورے صوبے کے امن و امان پر سوالیہ نشان ہے۔ مولانا خانزیب، جو دہشت گردی کے خلاف امن کی مہم چلا رہے تھے، ایسے علاقے میں شہید کیے گئے جو باجوڑ میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، مگر ریاستی ادارے اور کیمروں کی موجودگی کے باوجود قاتل آزاد ہیں۔ اگر کسی مقتول کا قاتل معلوم نہ ہو تو اس کا قاتل ریاست ہوتی ہے۔ نوشہرہ کی ویلج کونسلز کابل ریور اور کھنڈر میں مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ایک قتل گاہ میں زندگی گزار رہے ہیں، نہ گھر محفوظ ہیں، نہ کاروبار، اور نہ ہی عبادت گاہیں۔ ”ہم عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارا کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست پنجاب اور سندھ میں امن قائم کر سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کیوں محروم ہے؟ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں امن ریاستی ترجیحات میں شامل نہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ صوبے کے سنگین حالات کے تناظر میں 26 جولائی کو باچا خان مرکز میں قومی امن جرگہ منعقد ہوگا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور ضم شدہ اضلاع کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام 21 فوجی آپریشنز کے باوجود امن قائم نہ ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں اور اب یہ سمجھ چکے ہیں کہ 22ویں آپریشن سے بھی امن ممکن نہیں۔ اگر 72 کالعدم تنظیمیں پنجاب میں موجود ہیں تو ہمت ہے تو وہاں کارروائی کی جائے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ ANP مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، غیر شفاف کمیٹیوں اور جبری آپریشنز کو تسلیم نہیں کرتی۔ ہم نے ماضی میں اپنی زمین کی حفاظت کی ہے، آئندہ بھی امن، محبت اور عدم تشدد کے ذریعے جدوجہد جاری رکھیں گے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے