سوات ( مانند نیوز) سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ تجاوزات آپریشن کے نام پر سیاحت کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کے حق میں نہیں لیکن تجاوزات کی آڑ میں کسی کے املاک اور کاروبار کو تباہ کرنا بھی ظلم ہے، لوگوں کے املاک کو گرانے سے پی ٹی آئی کی بد نامی ہو رہی ہے، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، قائم کردہ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اس وقت تک کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا، تجاوزات کے نام پر لوگوں کے املاک کی مسماری ناقابل قبول ہے، سوات کی سیاحت کو نقصان پہنچانے والوں کا راستہ پوری قوت کے ساتھ روکا جائے گا، سوات کے عوام سے روزگار چھیننے نہیں دینگے، تجاوزات کے نام پر آپریشن سے پہلے مالکان کو اعتماد میں لیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے اور ظالم کا راستہ روکنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، لوگوں نے ہمیں علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے منتخب کیا ہم ہر گز اُن سے ان کا کاروبار چھیننے کے حق میں نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے