لوئیر دیر(مانند نیوز ) تیمرگرہ میں تاجروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس تیمرگرہ بازار یونین انتخابات کرانے کا مطالبہ انجمن تاجران تیمرگرہ کا موجودہ کا بینہ غیر ائینی اور غیر قانونی ہے 2007 کے بعد تیمرگرہ بازار کا الیکشن نہیں کرا یا گیا بازار کے ائین کے مطابق ہر تین سال بعد الیکشن ہونا چاہئے انھوں نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر 30 جولائی تک الیکشن کا اعلا ن نہیں کیا گیا تو متوازی یونین کا اعلان کرینگے ا س حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی ائی کے راحت فاروقی، ملک ضیاء الحق، بشیر اللہ ایڈوکیٹ، اے این پی کے ملک محمد رشید خان، اشفاق شیخ، جمیعت علما ء اسلام کے شہاب اتمانی، تاجر برادری کے لیاقت خان آف ترئی، کرنسی ڈیلرز کے اعجاز احمد، چائنہ مارکیٹ کے حیات اللہ، انجمن تاجراں تیمرگرہ کے سابق صدر شاکر اللہ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ، ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں تیمرگرہ بازار کے انتخا بات نہ کرانے پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ تیمرگرہ بازار یونین کے ائین کے مطابق کا بینہ کا مدت تین سال ہے لیکن 2007کے بعد تیمرگرہ بازار یونین کی انتخا بات نہیں کرائے گئے جوکہ غیر ائینی ہے اس وقت تاجر برادری کو بھاری جرمانوں اور دیگر مسائل ومشکلات کا شکار ہے لیکن کوئی پرساں حال نہیں اس لئے جمہوری طریقے سے انتخابات ناگزیر ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ کابینہ فوری طورپر مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرائے اگر 30جولائی تک تیمرگرہ بازار کے انتخابات کرانے کا اعلان نہیں کیا گیا توپی ٹی ائی، اے این پی، جمیعت علما ء اسلام، پیپلز پا رٹی کے ہم خیال تاجرز اپنا متوازی یونین اور کابینہ کا اعلا ن کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے